منتخب نظمیں

ساقیِ روزِ ازل یہ کیا پلایا تھا مجھے کچھ خبر بھی ہے تجھے، کب ہوش آیا تھا مجھے شب…

ساقیِ روزِ ازل یہ کیا پلایا تھا مجھے
کچھ خبر بھی ہے تجھے، کب ہوش آیا تھا مجھے
شبنم آلودہ کلی ہوں، جوشِ حسرت دل میں ہے
اب ہنسائے بھی وہی جس نے رلایا تھا مجھے
دل کی کوشش سے حیاتِ جاودانی مل گئی
آپ نے تو اپنے امکاں بھر مٹایا تھا مجھے
ذرے ذرے میں رہے گی ایک روحِ مضطرب
خاک میں کیوں اپنے ہاتھوں سے ملایا تھا مجھے
اے خیالِ زلفِ جاناں زندگی تیری دراز
سخت ناکافی شبِ فرقت کا سایا تھا مجھے
میں اُسی دن حُسن کی شوخی کا قائل تھا عزیز
اُس نے جس دن خاک کا پتلا بنایا تھا مجھے
(عزیز لکھنوی)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/