پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زہرا قرار کی غزلیں — Zahra Qarar Ghazals

زہرا قرار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زور سے تھوڑی اسے پکارا کرنا ہے (غزل)

زور سے تھوڑی اسے پکارا کرنا ہے

ہم نے تو بس ایک اشارا کرنا ہے

بیٹا بیٹی کا حصہ کیوں کھا جائے

میں نے خود ان میں بٹوارا کرنا ہے

بہت زیادہ بولنے والی لڑکی کو

دیواروں کے ساتھ گزارا کرنا ہے

ورنہ اک دن لے ڈوبے گا وہ ہم کو

اس دریا سے جلد کنارہ کرنا ہے

یہ جو اسے ہر بات پہ غصہ آتا ہے

ہم نے اس کو پیار سے مارا کرنا ہے

سوکھے پیڑ کو جنگل کی ہریالی میں

مشکل اپنا آپ گوارا کرنا ہے

رکھی نہ گئی دل میں کوئی بات چھپا کر (غزل)

رکھی نہ گئی دل میں کوئی بات چھپا کر

دیوار سے ٹھہرا تھا کوئی کان لگا کر

تو خواب ہے یا کوئی حقیقت نہیں معلوم

کرتی ہوں میں تصدیق ابھی بتی جلا کر

مائل تھی میں خود اس کی طرف کیا پتا اس کو

وہ مجھ سے مخاطب ہوا رومال گرا کر

ملنے کے لئے کیسی جگہ ڈھونڈھ لی تم نے

میں چھو بھی نہیں سکتی تمہیں ہاتھ بڑھا کر

گزری کسی کی رات غم ہجر میں روتے

کمرہ کسی نے رکھا تھا پھولوں سے سجا کر

پھر کوئی نیا کام نکل آیا تھا کم بخت

بیٹھی بھی نہیں تھی میں ابھی کھانا بنا کر

بیٹے نے کہا ماں مجھے مطلب بھی بتاؤ

اٹھنے ہی لگی تھی اسے قرآن پڑھا کر

مزید غزلیں از زہرا قرار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں