پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زاہد حسن چغتائی کی غزلیں — Zahid Hasan Chugtai Ghazals

زاہد حسن چغتائی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گھر سے نکلے دیر ہوئی ہے گھر کو لوٹ چلیں (غزل)

گھر سے نکلے دیر ہوئی ہے گھر کو لوٹ چلیں

گونگی راتیں دھوپ کڑی ہے گھر کو لوٹ چلیں

دور سے تیرے میت آئے ہیں تجھ سے ریت نبھانے

روزن پر زنجیر پڑی ہے گھر کو لوٹ چلیں

دھیمے دھیمے آنچل والی آج بھی آس لگائے

دروازے پر آن کھڑی ہے گھر کو لوٹ چلیں

بستی بستی چرچا جن کا سنتے سنتے آئے

شہر میں آ کر بات کھلی ہے گھر کو لوٹ چلیں

کل چغتائیؔ ہم وحشی تھے آج بھی ہم دیوانے

کب سے اپنی آس لگی ہے گھر کو لوٹ چلیں

مزید غزلیں از زاہد حسن چغتائی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں