پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یوگیندر دت تیاگی کی غزلیں — Yogender Dutt Tyagi Ghazals

یوگیندر دت تیاگی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اک پکار اٹھ رہی ہے اس طرف جو (نظم)

اک پکار اٹھ رہی ہے اس طرف جو

جو صدائیں اس شہر کے اس طرف سے گونجتی ہیں

شب پسر رہی ہے جو اک حوصلوں پر

یہ اندھیرا کچھ ابھی گھنگھور ہوگا

چند روحیں اور کچھ پامال ہوں گی

دل ابھی تو بارہا دل ہار دے گا

یوں لگے گا اس سیاہی کا کہیں آخر نہیں ہے

اس غم و اندوہ کا چارہ نہیں ہے

کچھ تو اہل علم پہ خنجر جہالت کے اٹھیں گے

خواب پہ افکار پہ امید پہ حملہ ابھی جاری رہے گا

اور سلاسل خواب فردا کا نیا گہنا بنیں گے

اور بھی کچھ سبز کلیاں

سرخ ہونے کی توقع ہی میں مرجھا جائیں گی

کر دیا جائے گا اک بے روح سا اخلاص ہم سب پر مسلط

پھر سے کچھ مسجود ہوں گے چند پتھر کے صنم

جن کا نہ کوئی خدا نہ کوئی دیوتا ہوگا

کیوں مگر یاران من دل ہارتے ہو

کیوں ابھی مایوس ہوتے ہو مرے احباب تم

یہ اندھیرا بھی ازل سے یاں نہیں تھا

جس طرح سے اس نے کھا ڈالی ہے ایک ایک نور کی پرتو

اس طرح ہی اس کا بھی ایک انت لازماً ہوگا

دیکھ لینا ایک دن یہ بھی فنا ہو جائے گا

ٹوٹ جائیں گے سلاسل اور فضا میں قہقہے گونجیں گی پھر سے

پھر حیات سر اٹھائے گی یہ تم خود دیکھ لینا

ظلم کا یہ رقص ایک دن ٹوٹنا ہے

مزید غزلیں از یوگیندر دت تیاگی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں