پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

YaadeiNیادیں ہوش زدہ نادان سے ڈر بات سمجھ انسان…

YaadeiNیادیں

ہوش زدہ نادان سے ڈر
بات سمجھ انسان سے ڈر

ترک محبت بھی ہے فریب
ٹھہرے ہوئے طوفان سے ڈر

راہ جنوں ہے راہ نجات
کفر سے بھاگ ایمان سے ڈر

دوری و قربت کچھ بھی نہیں
عشق میں اطمینان سے ڈر

موت بھی اتنی تلخ نہیں
دوستوں کے احسان سے ڈر

ایک تبسم کم نہ سمجھ
آنسوؤں کے طوفان سے ڈر

ہونٹھ ہنسیں دل روئے خمارؔ
عشق کی جھوٹی شان سے ڈر…!

✍…خمارؔ بارہ بنکوی