اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

YaadeiNیادیں جب رات گئے تیری یاد آئی سو طرح سے ج…


YaadeiNیادیں

جب رات گئے تیری یاد آئی سو طرح سے جی کو بہلایا
کبھی اپنے ہی دل سے باتیں کیں کبھی تیری یاد کو سمجھایا

یُونہی وقت گنوایا موتی سا یُونہی عُمر گنوائی سونا سی
سچ کہتے ہو تم بھی ہم سخنو اِس عشق میں ہم نے کیا پایا

جب پہلے پہل تجھے دیکھا تھا دل کتنے زور سے دھڑکا تھا
وہ لہر نہ پھر دل میں جاگی وہ وقت نہ لوٹ کے پھر آیا

پھر آج تیرے دروازے پر بڑی دیر کے بعد گیا تھا مــــگر
اِک بات اچانک یاد آئی مَیں باہر ہی سے لوٹ آیا…!

✍…ناصرؔ کاظمی(اداس رتوں کے شاعر)