پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

YaadaiNیادیں وہ درجن بھر مہینوں سے سدا ممتاز لگت…

YaadaiNیادیں

وہ درجن بھر مہینوں سے سدا ممتاز لگتا ھے
دسمبر کس لیے آخر ہمیشہ خاص لگتا ھے؟

بہت سہمی ہوئی صبحیں
اُداسی سے بھری شامیں

دوپہریں روئی روئی سی
وہ راتیں کھوئی کھوئی سی

گرم دبیز ہواؤں کا
وہ کم روشن اُجالوں کا
کبھی گزرے خوابوں کا
کبھی مشکل سوالوں کا

بچھڑ جانے کی مایوسی ملن کی آس لگتا ھے
دسمبر اس لیے شاید ہمیشہ خاص لگتا ھے…!

✍…نامعلوم