YaadaiNیادیں وقت کو تب میں تیری رفتار کہا کرتا …
YaadaiNیادیں
وقت کو تب میں تیری رفتار کہا کرتا تھا
جب تیرے پیار کو ہی پیار کہا کرتا تھا
تیرے ہونے سے سمجھتا تھا کہ دُنیا تُم ہو
ویسے دُنیا کو میں بیکار کہا کرتا تھا
تب میں بچھڑےہوۓلوگوں پے بھی ہنس دیتا تھا
تب میں اُن کو بھی گُنہگار کہا کرتا تھا
تُم سے بچھڑا ہوں تو رویا ہوں وگرنہ کل تک
رونے والوں کو بھی فنکار کہا کرتا تھا
ہم شکل ہے یا وہی ہے میرا دُشمن دیکھو
ایسے ایک شخص کو میں یار کہا کرتا تھا…!
✍…خلیل الرحمن قمر
