پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

When I have fears that I may cease to be Keats جب خوف مجھے گھیر لیتے ہیں ۔۔ اس …


When I have fears that I may cease to be
Keats
جب خوف مجھے گھیر لیتے ہیں ۔۔
اس پہلے کہ
کشت الفاظ ویران ہوجائے
نوک قلم بے زبان ہو جائے
جب چہرہ شب بے نقاب ہو
عدم کے اندھیرے سے
ناپختہ رومان بے حجاب ہو
آہ! پرچھائیوں کا لا حاصل تعاقب
آہ ! نا رسائییوں کا ماتم
آہ ۔ساعتوں کا تغافل
ساحل دنیا کی ریت پھسل رہی ہے
لہریں ۔۔۔۔گرداب ۔ زیست ہاتھ سے نکل رہی ہے
اے عشق نارسیدہ!
محبت اورشہرت ورق ورق ہو رہی ہے
عدم کے اندھیرے میں غرق ہو رہی ہے
اجمل صدیقی
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2727831450780704