W B Yeats' poem & a few Parsian, Urdu couplet…

W B Yeats' poem & a few Parsian, Urdu couplets.

انگریزی قول کا ترجمہ- اسی موضوع پر فارسی اور اردو کے چند اشعار اربابِ ذوق کی خدمت میں پیش ہیں-

And I being poor, I have only my dreams
I have spread my dreams under your feet
Tread softly, because you tread on my dreams.
(W. B. Yeats)

ہم تہی دست ہیں
ہماری ملکیت صرف خواب ہیں
ہم نے ان خوابوں کو
آپ کے لیے فرشِ راہ بنا دیا ہے
سہج سہج پاؤں رکھیے گا
کہ آپ ہمارے خوابوں پر چل رہے ہیں –

[ ولیم بٹلر ییٹس (١٨٥٦ سے ١٩٣٩) آئرلینڈ کے مشہور ادیب ،ڈرامہ نویس اور شاعر تھے – ١٩٢٣ میں انھیں ادب کے نوبیل انعام سے نوازا گیا – یہ انعام انھیں ڈراموں کے سلسلے میں دیا گیا تھا – اس اوارڈ کے بعد انھوں نے ڈرامے چھوڑکر شاعری شروع کی- کئی شعری مجموعے ان کی یادگار ہیں- بیسویں صدی کے مشہور انگریزی شاعر مانے جاتے ہیں -ڈبلیو ایچ آڈن (W. H. Auden) نے ان کی یاد میں ایک طویل نظم کہی ہے –
Earth, receive an honoured guest : William Yeats laid to rest.
Let the Irish vessel lie
Emptied of its poetry.
(اے زمین ایک عظیم مہمان کا استقبال کر
ولیم ییٹس یہاں محوِاستراحت ہوں گے
آئرلینڈ کے ظرفِ ادب سے آج
شاعری رخصت ہوگئی
آج وہ برتن خالی ہے)]

***

آهسته خرام. بلکه مخرام
زیرِ قدمت هزار جان است
(عرفی)

آہستہ چلو بلکہ چلو ہی نہیں /تمہارے قدموں تلے ہزار جان ہے –
***
ای ساربان آهسته رَو کآرام جانم می رَود
وآن دل که با خود داشتم با دل ستانم می رود
(سعدی)

اے ساربان،آہستہ چلو کہ میرا آرام جان جا رہا ہے اور میرا دل جو میرا اپنا تھا وہ اس دل ستان (محبوب) کے ساتھ جا رہا ہے –
***

جانیں ہیں فرشِ رہ ، مت حال حال چل
اے رشکِ حور آدمیوں کی سی چال چل
(میر) ‫

[ حال حال چلنا= تیز چلنا ] [فیلن کی ڈکشنری]

*****
رہزنی ہے کہ دل ستانی ہے
لے کے دل دلستاں روانہ ہوا
(غالب)
****
آپ کے پاؤں کے نیچے دل ہے
اِک ذرا آپ کو زحمت ہوگی
(سراج لکھنوی)
****
غالب کا ایک فارسی شعر یاد آ رہا ہے ،آپ بھی سُن لیجیے :

وداع و وصل جداگانه لذتی دارد
هزار بار برَو ، صد هزار بار بیا

جدائی اور ملاپ میں الگ الگ لذتیں ہیں – ہزار بار جاؤ اور لاکھ بار واپس آؤ –

****


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2924875704409610