پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وکرم گور ویراگی کی غزلیں — Vikram Gaur Vairagi Ghazals

وکرم گور ویراگی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کبھی ملیں گے تو یہ قرض بھی اتاریں گے (غزل)

کبھی ملیں گے تو یہ قرض بھی اتاریں گے

تمہارے چہرے کو پیروں تلک نہاریں گے

دوانے سر کو تری چوکھٹوں پہ ماریں گے

پر اپنا غصہ غزل پر نہیں اتاریں گے

بس ایک جان بچی ہے سو تجھ پہ واریں گے

ہم ایک جنگ تجھے جیتنے میں ہاریں گے

یہ کیا ستم کے کھلاڑی بدل دیا اس نے

ہم اس امید پہ بیٹھے تھے ہم ہی ہاریں گے

اے میری جان انہیں سچ کا تو پتہ ہے مگر

یہ لوگ تیرے ہیں پتھر مجھی کو ماریں گے

ہمارے بعد ترے عشق میں نئے لڑکے

بدن تو چومیں گے زلفیں نہیں سنواریں گے

مزید غزلیں از وکرم گور ویراگی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں