TWO KIDS BY Nicolás Guillén
دو بچے
۔۔
دو بچے ، غم کے ایک ہی درخت کی ٹہنیاں ،
گرم رات میں ایک دروازے پر ہیں ،
دو بھکاری بچے مہاسوں سے ڈھکے ہوئے ،
وہ بھوکے کتوں کی طرح ایک ہی پلیٹ سے کھاتے ہیں ،
کھانا ، جو میز پوش پرسے پھینک دیا جاتا ہے
دو بچے: ایک سیاہ ، ایک سفید۔
ان کے جڑے ہوئے سرجوؤں سے بھرے ہیں ،
پاؤں ننگے اور ایک دوسرے کے قریب ہیں ،
ان کے سنے ہوئے منہ، چکنے اور کھٹے کھانوں پر
چبانے کے جنون میں ہیں
دو ہاتھ: ایک سفید ، ایک سیاہ!
کتنا مضبوط اور مخلصانہ اتحاد ہے!
وہ اپنے پیٹ اور نحوست سے،
تنہا شام کے روشن راستوں میں
دھماکہ خیز صبح سے،
جب دن شرابی آنکھوں سے بیدار ہوتا ہے،جڑے ہوئے ہیں ،
وہ دو اچھے کتوں کی طرح متحد ہیں ،
ایک سیاہ ، ایک سفید۔
اور جب چلنے کا وقت آئے گا
کیا وہ دو اچھے آدمیوں کی طرح چلنا چاہیں گے ،
ایک سیاہ ، ایک سفید؟
دو بچے ، دکھ کے ایک ہی درخت کی ٹہنیاں،
گرم رات میں ایک دروازے پر ہیں۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2925805547649959

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔