" The Wandering Falcon" By Jamil Ahmad….
" The Wandering Falcon"
By Jamil Ahmad.
یہ کہانی بلوچستان میں وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں پاکستان ، افغانستان اور ایران کی سرحد ملتی ہے ،
ایک چھوٹی سی چیک پوسٹ پر کچھ فوجی تعینات تھے , جب ایک میاں بیوی جنہوں نے بھاگ کر شادی کی ہوتی ہے ، وہاں پہنچتے ہیں اور چیک پوسٹ کے پاس ہی ایک اجڑے ہوئے قلعہ میں رہنے لگتے ہیں ، لڑکی اپنے قبیلے کے سردار کی بیٹی تھی اور یہ لڑکا ان کا ملازم ۔
دن گزرتے جاتے ہیں ، ان کا ایک بیٹا پیدا ہوتا ہے ۔
زندگی ایک ہی رفتار سے گذر رہی ہوتی ہے کہ پھر کہانی ایک نئے رخ پر مڑتی ہے ، جب چھ سال گذر جاتے ہیں اور ایک روز وہ باہر بیٹھے ہوتے ہیں کہ انہیں ان کے قبیلے کا ایک آدمی دیکھ لیتا ہے ، یہ لوگ وہاں سے بھاگتے ہیں لیکن پکڑے جاتے ہیں اور وہ لوگ میاں بیوی کو مار دیتے ہیں اور لڑکے کو صحرا میں چھوڑ دیتے ہیں اور یوں اس "وانڈرنگ فالکن " کی کہانی آگے بڑھتی ہے ۔۔۔۔۔
مصنف جمیل احمد ہیں جو کہ 1931 میں جالندھر میں پیدا ہوئے اور بلوچستان میں پاکستان سول سروسز میں ملازم رہے ، 2014 میں ان کہ وفات ہوئی ۔
انہوں نے زندگی میں ایک ہی کتاب لکھی ہے اور وہ یہی ہے جو بے حد شاندار ہے۔۔۔
ہمارے محترم دوست غلام حسین غازی صاحب اس کا اردو ترجمہ بھی کر رہے ہیں ، امید ہے جلد مکمل ہوگا۔۔۔۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2492587530971765