پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شہزاد نیاز کی غزلیں — Shahzad Niaz Ghazals

شہزاد نیاز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گھاؤ جتنے گہرے ہوں میں بھول جاتا ہوں سبھی (غزل)

گھاؤ جتنے گہرے ہوں میں بھول جاتا ہوں سبھی

جان جاں جان جگر کو مسکراتا دیکھ کر

پھیکا سازینہ لگے الغوزہ بربط پر مجھے

جب کبھی جاناں کو سن لوں گنگناتا دیکھ کر

دور ہر اک غم کرے ایسی مری دم ساز ہے

تھام لے مشکل میں مجھ کو ڈگمگاتا دیکھ کر

ماند پڑ جاتی ہے اجلی ماہتابی ہر کرن

دیپ ان آنکھوں میں روشن جھلملاتا دیکھ کر

دائرہ محبت کا جس کی یہ کہانی ہے (غزل)

دائرہ محبت کا جس کی یہ کہانی ہے

اس طرف ہے اک مفلس دوجے سمت رانی ہے

ہائے دل یہ بیچارہ خود کی بھی نہیں سنتا

دل کی دھڑکنوں پہ اب اس کی حکمرانی ہے

دیکھ لیں اگر اس کو ہوش میں نہیں رہتے

حسن کی ہے دیوی یا حور آسمانی ہے

سوچتا ہوں جب اس کو خواب میں وہ آ جائے

ساتھ گر رہے اس کا کیا ہی شادمانی ہے

وائے مفلسی میری میں نہیں تھا اس قابل

آ گئی وہ پہلو میں اس کی مہربانی ہے

مزید غزلیں از شہزاد نیاز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں