سید انیس شیرازی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دیکھو تو اس جہان کو اب ہو گیا ہے کیا (غزل)
دیکھو تو اس جہان کو اب ہو گیا ہے کیا
ہر شخص کہہ رہا ہے کہ میرا پتہ ہے کیا
ہر لمحہ اپنی سمت مجھے کھینچتی ہوئی
دم بھر رکو سنو یہ انوکھی صدا ہے کیا
میں اس گماں میں تھا کہ وہ انساں شناس ہے
لیکن وہ پوچھتا ہے ترا مدعا ہے کیا
کچھ لوگ ارد گرد مرے جمع ہو گئے
وہ شخص میرے ذہن کی چھت سے گرا ہے کیا
کیسے وہ آئے تیرے منانے کو اے انیسؔ
دریا کی سمت کوئی سمندر چلا ہے کیا
اشجار پہ جب نہ کچھ رہا بھی (غزل)
اشجار پہ جب نہ کچھ رہا بھی
شاخوں میں بلک پڑی ہوا بھی
احساس یہ کتنا جاں گسل ہے
احساس نہیں اسے ذرا بھی
کچھ بھی تو نہ میرے ہاتھ آیا
مٹھی سے نکل گئی ہوا بھی
دنیا تو سدا تھی مجھ سے بیزار
خاموش رہا مرا خدا بھی
جب عزم سفر کیا تو پھر کیا
ظلمت ہی سہی قدم بڑھا بھی
یہی ساتھ دو گے نہ تم (نظم)
یہی ساتھ دو گے نہ تم
جیسے بچے
کسی ایک ردی سے کاغذ کی
کشتی بنا کر
کسی تیز رو ایک ندی میں
اس کو بہا کر
کناروں پہ خود دوڑتے ہیں