پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سرور نیپالی کی غزلیں — Sarwar Nepali Ghazals

سرور نیپالی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چاند نکلے نہ کہیں یار پرانے نکلے (غزل)

چاند نکلے نہ کہیں یار پرانے نکلے

کوئی کمبخت مرا دل تو جلانے نکلے

غم نازک کو تبسم نے کیا پردہ نشیں

اشک دشمن کی طرح راز بتانے نکلے

میں تو بس سرد ہوا کھانے کو چھت پر آیا

وہ بھی سوکھے ہوئے کپڑوں کو اٹھانے نکلے

اس کا غم تھا کہ مرے دل پہ سلیماں کی مہر

اشک نکلے کہ یہ موتی کے خزانے نکلے

مجھ پہ صحرا میں بھی اک سنگ کسی نے پھینکا

میرے آگے تو یہ مجذوب سیانے نکلے

دور حاضر کے سخن ساز ہیں کس عجلت میں

صبح دیوان کہا شام چھپانے نکلے

پھر سے بیتاب ہے اس چاند کا پارہ پارہ

ہائے وہ چاند تو انگلی کو نچانے نکلے

مشک نیپال نے عالم سے مشائخ کھینچے

کھودی مٹی تو کئی دفن خزانے نکلے

تیری گلیوں کا پتا مشک سے معلوم کیا

پھر اسی اور کئی بگڑی بنانے نکلے

محبت میں کوئی تنہا سفر اچھا نہیں لگتا (غزل)

محبت میں کوئی تنہا سفر اچھا نہیں لگتا

جو آؤں لوٹ کر تو اپنا گھر اچھا نہیں لگتا

اصولاً پیار اور نفرت ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں

تری گلیوں سے لوگوں کا گزر اچھا نہیں لگتا

انہیں تو قتل کرنے پر ثواب خلد ملتا ہے

انہیں کو پیار کا اک بھی شجر اچھا نہیں لگتا

زمانے بھر کے تم کو ناز و نخرے کیوں اٹھانے ہیں

خدا سے ہو نہ وابستہ تو ڈر اچھا نہیں لگتا

تمہارے کان کے جھومر میں ہو تو دل اچھل جائے

تمہاری آنکھ میں جاناں گہر اچھا نہیں لگتا

مزید غزلیں از سرور نیپالی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں