پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سردار موہن سنگھ دیوان کی غزلیں — Sardar Mohan Singh Deewan Ghazals

سردار موہن سنگھ دیوان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حال دل کہنے کی سعئ رائیگاں میں رہ گئے (غزل)

حال دل کہنے کی سعئ رائیگاں میں رہ گئے

الجھے کچھ الفاظ میں ہم کچھ بیاں میں رہ گئے

خوف غصے کے سوا کھانے کو کیا ہم کو ملا

رہنے کو میہماں ترے دل کش جہاں میں رہ گئے

شہنامے اور سکندر نامہ تک دنیا گئی

مبتدی تھے ہم گلستاں بوستاں میں رہ گئے

زندگی کی ابتدا عشق بتاں سے ہم نے کی

بڑھ سکے آگے نہ کچھ عشق بتاں میں رہ گئے

یہ نہ سوچا رنج دینے میں ہیں دونوں ایک سے

امتیاز دوستان و دشمناں میں رہ گئے