سلامت شاکر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں جا بجا پھرا ہوں تری آرزو لئے (غزل)
میں جا بجا پھرا ہوں تری آرزو لئے
خود کو بھلا چکا ہوں تری آرزو لئے
مقصد مجھے حیات کا تو نے بھلا دیا
تیرا بنا رہا ہوں تری آرزو لئے
دنیا بسی ہوئی ہے سمندر کے پار بھی
اس پار بھی گیا ہوں تری آرزو لئے
اک جستجو نے دل کا سکوں تک چرا لیا
جنگل میں آ بسا ہوں تری آرزو لئے
شاکرؔ مجھے سکوں سے جہاں نیند آ سکے
اس شہر کو چلا ہوں تری آرزو لئے
ڈرتا ہے خاکسار یہ لب کھولتا ہوا (غزل)
ڈرتا ہے خاکسار یہ لب کھولتا ہوا
اس شہر کا بشر بھی خدا ہے بنا ہوا
جب داستاں ستم کی سنانے کی بات کی
محفل سے اٹھ گیا وہ مجھے گھورتا ہوا
سانپوں کے خاندان پہ الزام ہے مگر
اس عہد کا بشر ہے بشر کا ڈسا ہوا
کہتے ہیں نفرتوں کا محبت علاج ہے
پہنچا ہوں تیرے در پہ شفا ڈھونڈتا ہوا
دو چار دن حیات کے شاکرؔ بڑھا گیا
آیا تھا دیکھنے جو مجھے ٹوٹتا ہوا
مزید غزلیں از سلامت شاکر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں