پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رخسانہ نور کی غزلیں — Rukhsana Noor Ghazals

رخسانہ نور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیا سلگتی رات ہے میرے ندیم (نظم)

کیا سلگتی رات ہے میرے ندیم

آتشیں شورش زدہ تیرے خیال

تو کہ کوسوں دور مجھ سے پر یقین

تو یہیں پاس میرے ہے کہیں

رنگ ہے کہ نور کی برسات ہے

چاندنی اور پیار کی کومل صدا

تیرے سانسوں کی مہک پھیلی ہوئی

کتنی گڈمڈ ہو گئی ہیں دھڑکنیں

لاکھ میں نے باندھ کے رکھا بدن

تیری نظروں سے جو پگھلا موم تھا

روح کو لذت تمہارے قرب میں

اور آنکھوں میں تیرا منظر رہا

رات کتنے کرب میں ڈھلتی رہی

موم پگھلاتا رہا تیرا خیال

میں کہ میرے جسم کا ہر ساز تو

تو کہ تیری بے نیازی

کیا کہوں!!

مزید غزلیں از رخسانہ نور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں