پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ریاض اٹاوی کی غزلیں — Riyaz Itawi Ghazals

ریاض اٹاوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آپ کے دل میں جذبہ محبت کا ہے (غزل)

آپ کے دل میں جذبہ محبت کا ہے

کیا یہ دعویٰ ہے سچا حقیقت کا ہے

کس کو درکار دولت نہیں آج کل

جس کو دیکھو وہی بھوکا دولت کا ہے

موت کے بعد مٹ جائے گی قبر بھی

فائدہ کیا تری ایسی شہرت کا ہے

اس کو بازار میں لا کے رسوا نہ کر

مرتبہ اونچا ہر طور عورت کا ہے

جو بھی دیکھے گا تجھ کو تڑپ جائے گا

دل ربا حسن تیرا قیامت کا ہے

اپنے حصے کی محنت کرو پہلے تم

بعد کا کام پھر سارا قسمت کا ہے

دوستو خدمت خلق کرتے رہو

کام یہ بھی خدا کی عبادت کا ہے

آج کے آدمی کو پتہ ہی نہیں

کیا تقاضا ریاضؔ آدمیت کا ہے

کھیل اسے تم نے مری جان سمجھ رکھا ہے (غزل)

کھیل اسے تم نے مری جان سمجھ رکھا ہے

عشق کو میں نے تو ایمان سمجھ رہا ہے

مجھ میں خوشبو ہے نزاکت بھی ہے لیکن اس نے

کاغذی پھولوں کا گلدان سمجھ رکھا ہے

خون دل شاعری کرتی ہے طلب شاعر سے

تم نے اس کام کو آسان سمجھ رکھا ہے

ہم تو انسان کو انسان سمجھتے ہیں جناب

آپ نے ہندو مسلمان سمجھ رکھا ہے

ہم کو معلوم ہے دریا کے تلاطم کا سبب

کس لیے اٹھتے ہیں طوفان سمجھ رکھا ہے

داستاں کا اسے حاصل میں سمجھتا ہوں ریاضؔ

تم نے عنوان کو عنوان سمجھ رکھا ہے

مزید غزلیں از ریاض اٹاوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں