رشبھ شرما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اک ملاقات میں اسرار نہیں کھلتے ہیں (غزل)
اک ملاقات میں اسرار نہیں کھلتے ہیں
داستاں گوئی سے کردار نہیں کھلتے ہیں
ایسی دنیا میں انہیں بند کیا جاتا ہے
کھلنے والے بھی کئی بار نہیں کھلتے ہیں
دستکیں دیجیے سر ماریے جو مرضی کریں
روز تو شاہوں کے دربار نہیں کھلتے ہیں
باتوں باتوں میں مجھے اس نے کہی دل کی بات
میں سمجھتا تھا سمجھ دار نہیں کھلتے ہیں
عورتیں بچے سلا کے چلی آتی ہیں یہاں
دس سوا دس یہاں بازار نہیں کھلتے ہیں
مزید غزلیں از رشبھ شرما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں