پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ریحان مرزا کی غزلیں — Rehan Mirza Ghazals

ریحان مرزا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ جو دکھنے میں گلابوں کی طرح ہوتا ہے (غزل)

وہ جو دکھنے میں گلابوں کی طرح ہوتا ہے

اس کا لہجہ ہی تو خاروں کی طرح ہوتا ہے

جن کے کپڑوں پہ لگے رہتے ہیں پیوند کئی

ان کا کردار ستاروں کی طرح ہوتا ہے

ماں کا ہنسنا تو ہے جنت کی ضمانت لیکن

ماں کا غصہ بھی دعاؤں کی طرح ہوتا ہے

ہاتھ جب پیار سے وہ رکھتا ہے ان آنکھوں پر

تو اندھیرا بھی اجالوں کی طرح ہوتا ہے

نام سنتے ہی کمی درد میں آ جاتی ہے

آپ کا ذکر دواؤں کی طرح ہوتا ہے

اس طریقے سے ہی اپنا تو بنا لے گا مجھے (غزل)

اس طریقے سے ہی اپنا تو بنا لے گا مجھے

وہ اگر خود کو گنوا دے تو کما لے گا مجھے

ایک تالے کی کئی چابیاں ہیں پاس اس کے

وہ کسی طرح سے بھی یار منا لے گا مجھے

انگلیوں سے میں کرن بن کے نکل جاؤں گا

تو سمجھتا ہے کہ مٹھی میں دبا لے گا مجھے

لاکھ میں گاتا رہوں گیت انا کے اپنی

وہ مگر ایک اشارے پہ بلا لے گا مجھے

اس نے بھی سب کی طرح داد ہی دی شعروں پر

میں نے سوچا تھا کہ سینہ سے لگا لے گا مجھے

مزید غزلیں از ریحان مرزا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں