پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

راقم دہلوی کی غزلیں — Raqim Dehlavi Ghazals

راقم دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بات کیوں کر بنے امید بر آئے کیوں کر (غزل)

بات کیوں کر بنے امید بر آئے کیوں کر

نالہ پر شور نہیں آہ شرربار نہیں

آج آتے ہیں مرے شکوؤں کا لینے وہ حساب

خیر ہے ہاتھ میں ان کے کوئی تلوار نہیں

مجھ سے نفرت سہی لذت کش آزار تو ہوں

غیر بھی غیر ہے وہ خوگر آزار نہیں

جوش مستی میں چلے آئے کہاں تم راقمؔ

یہ تو مسجد ہے چلو خانۂ خمار نہیں

مزید غزلیں از راقم دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں