پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قریشی بیدری کی غزلیں — Qureshi Bedri Ghazals

قریشی بیدری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سکی تجھ بن کہ جوں با او بگولا ہر کدر پھرتا (غزل)

سکی تجھ بن کہ جوں با او بگولا ہر کدر پھرتا

جو لیلیٰ بن کے جوں مجنوں دیوانہ ہر کدر پھرتا

سکی تجھ تے کہ دل ہر چند پھر اووں ہر طرف اپنا

نہیں پھرتا کہ جوں قبلے نما قبلے اودھر پھرتا

موہن پیارے کے نیناں کرد کردی میں کہ جیو میرا

پھرے تس دن کہ جیوں بن کا سدا بھوکے بھنور پھرتا

سکی دلبر کہ تجھ بن اب مجرد جیو ہوا سب تے

کہ جوں جوگی سنیاسی بھی مسافر ہے سفر پھرتا

پھرے تجھ مکھ اوپر تل تل کہ من میرا ہوا پھرکی

اوتی سورج کنول گل پر کہ چندا ہو بھنور پھرتا

قریشی کوں بلا پیارے انجل اوجل کہے ہنس کر

سیانا ہو اپس سیتی کہ کیوں توں بے خبر پھرتا

مزید غزلیں از قریشی بیدری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں