قاضی محمود بحری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب دل پہ یہی ہے جو دکھن چھوڑ نہ جانا (غزل)
اب دل پہ یہی ہے جو دکھن چھوڑ نہ جانا
جونے یو دکھن کھن کے رتن چھوڑ نہ جانا
یوگن بھرے دلبر یو نظر باز یو مجلس
یو پھول یو بلبل یو چمن چھوڑ نہ جانا
جے دوست جو ہے جوت ہو دیدے کوں دکھن کی
سو یوں کہیں ہر دم جو ہم چھوڑ نہ جانا
گر کوئی بخشتا ہے بلا کر ارم انعام
بلبل کے اچھے من میں جو بن چھوڑ نہ جانا
سٹ کھن نہ کہ جنوں لال ہر یک ملک نہ بھگنا
جنوں سور گگن یعنی وطن چھوڑ نہ جانا
تقدیر کہاں کھینچ لجا گی سو نہ جانو
پن جیو کے گللوت جو تن چھوڑ نہ جانا
بحریؔ کوں دکھن یوں ہے کہ جنوں نل کوں دمن ہے
پس نل کوں ہے لازم جو دمن چھوڑ نہ جانا
جاؤں میں اس نگار پر قربان (غزل)
جاؤں میں اس نگار پر قربان
اس سلونے سنگار پر قربان
جن دلاں کے دلاں کوں دل بھنجن
سر مرا اس سوار پر قربان
جن دھتورا دے دل چرائی مرا
اس دغاباز نار پر قربان
جگ منجے بولتا کہ تو گیانی
کی ہوا اس گنوار پر قربان
منجھ سے عاشق کوں بوالہوس کہتے
عشق کے کاروبار پر قربان
دلبراں کی تو دوستی معلوم
عاشقاں کے قرار پر قربان
یک بلا دور دوسری بن کا
بحریؔ اپنی بہار پر قربان