پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قدر بلگرامی کی غزلیں — Qadr Bilgrami Ghazals

قدر بلگرامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جو ہے عرش پر وہی فرش پر کوئی خاص اس کا مکاں نہیں (غزل)

جو ہے عرش پر وہی فرش پر کوئی خاص اس کا مکاں نہیں

وہ یہاں بھی ہے وہ وہاں بھی ہے وہ کہیں نہیں وہ کہاں نہیں

یہ نصیب تیرے شہید کا کہ کمال شوق تھا دید کا

جو گلا بھی ہے تو وہ تر نہیں جو چھری بھی ہر تو رواں نہیں

میں وہ سرو باغ وجود ہوں میں وہ گل ہوں شمع حیات کا

جسے فصل گل کی خوشی نہیں جسے رنج باد خزاں نہیں

جو اٹھے تو سینہ ابھار کر جو چلے تو ٹھوکریں مار کر

نئے آپ ہی تو جوان ہیں کوئی کیا جہاں میں جواں نہیں

کدھر اڑ گیا مرا قافلہ کہ زمین پھٹ کے سما گیا

نہ غبار اٹھا نہ جرس بجا کہیں نقش پا کا نشاں نہیں

یہ مے فرنگ کی کشتیاں بھی سفینہ ہائے نجات ہیں

کبھی اس کا بیڑا نہ پار ہو جو مرید پیر مغاں نہیں

جب آنکھ بند ہوگی دیدار دیکھ لیں گے (غزل)

جب آنکھ بند ہوگی دیدار دیکھ لیں گے

کب تک چھپوگے ہم سے اے یار دیکھ لیں گے

کھڑکی قفس کی چاہے صیاد بند کر دے

ہم روزن قفس سے گلزار دیکھ لیں گے

واعظ نہ میکدے میں شیخی بگھار آ کر

ساقی الگ رہے گا مے خوار دیکھ لیں گے

کوچے میں ان بتوں کے اے قدرؔ پھر پھرا کر

ہم قدرت خدا کے اسرار دیکھ لیں گے

مزید غزلیں از قدر بلگرامی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں