Poem (Douglas Molloch) (Be The Best Whatever You…
Poem
(Douglas Molloch)
(Be The Best Whatever You are)
بہترین بنو تم جو کوئی بھی ہو
اگر تم پہاڑ کی چوٹی پر صنوبر کا درخت نہیں بن سکتے
تو وادی میں ایک چھوٹا سا پودا بن جاؤ ، لیکن
بنو
ندی کے کنارے بہترین چھوٹا پودا
اگر تم درخت نہیں بن سکتے تو جھاڑی بن
جاؤ
اگر تم جھاڑی نہیں بن سکتے تو گھاس کا ایک تنکا بن جاؤ
اور کسی شاہراہ کو خوشی دے دو
اگر تم مسکی (مچھلی) نہیں بن سکتے تو باس (عام کانٹے دار مچھلی) بنو
لیکن جھیل کی زندہ باس بنو
ہم کپتان نہیں بن سکتے ، ہمیں جہاز کا عملہ بننا چاہیے
ہم سب کے لیے یہاں کچھ نہ کچھ ہے
کرنے کے لیے بڑا کام بھی ہے اور چھوٹا بھی
اور جو کام ہمیں کرنا ہے وہ قریب ہے
اگر شاہراہ نہیں بن سکتے تو پگڈنڈی بن جاؤ
اگر تم سورج نہیں بن سکتے تو ستارہ بنو
تمھاری ہار یا جیت جسامت پر نہیں
بہترین بنو تم جو کچھ بھی ہو
ترجمہ
Professor Waliullah Marwat
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2787418211488694