پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پروین شغف کی غزلیں — Parveen Shaghaf Ghazals

پروین شغف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ان کے آنے سے بدل جاتی ہے صورت میری (غزل)

ان کے آنے سے بدل جاتی ہے صورت میری

ایک آہٹ سے ہی بڑھ جاتی ہے نکہت میری

کیسے بتلاؤں کے وہ مرمری مورت کیا ہے

پردہ ہٹتے ہی بدل جاتی ہے نیت میری

وہ گزرتی ہے مری خواب کی گلیوں سے بھی

وصل کی رات میں بڑھ جاتی ہے الفت میری

پیکر حسن پہ رقصاں ہے جوانی اس کی

چاندنی شب میں نکھر جاتی ہے ندرت میری

جب کبھی نازنیں کی پڑتی ہے دزدیدہ نظر

تب شغفؔ آپ ہی بڑھ جاتی ہے شہرت میری

عشق میں ایسا اک مقام بھی ہو (غزل)

عشق میں ایسا اک مقام بھی ہو

خامشی جس میں ہم کلام بھی ہو

ایسا افسانہ کوئی لکھا جائے

جس میں لکھا مرا پیام بھی ہو

کیوں نظر بند ہوں بیاں میرے

کچھ بیاں میرے خاص و عام بھی ہو

دل ناداں ذرا ادب سے دھڑک

پیار کا تھوڑا احترام بھی ہو

گل تازہ کی طرح مہکے شغفؔ

پت جھڑوں میں کوئی وہ شام بھی ہو

مزید غزلیں از پروین شغف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں