پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Noor Paikar کی غزلیں — Noor Paikar Ghazals

Noor Paikar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

صعوبتوں کا سفر ہے سفر تمام تو ہو (غزل)

صعوبتوں کا سفر ہے سفر تمام تو ہو

ٹھہر بھی سکتا ہوں لیکن کوئی مقام تو ہو

جھلس رہا ہے بدن تو جھلستے رہنے دے

طلسم دھوپ کا ٹوٹے گا پہلے شام تو ہو

حیات ذائقہ اپنا بدل بھی سکتی ہے

ترے لبوں کی حلاوت کا کوئی جام تو ہو

تجھے بھی جانا پڑے گا سراب کے پیچھے

کبھی ہماری طرح تو بھی تشنہ کام تو ہو

میں انتساب نظر تیرے نام کر دوں گا

تری کتاب تمنا میں میرا نام تو ہو

ارادہ چھوڑ دے اب راستہ بدلنے کا (غزل)

ارادہ چھوڑ دے اب راستہ بدلنے کا

یہی ہے وقت مرے ساتھ ساتھ چلنے کا

نہ جانے کتنے ہی مغرور ہو گئے غرقاب

تماشہ دیکھ لیا پانیوں پہ چلنے کا

اسے یہ دکھ نہ گرفتار کر سکا مجھ کو

مجھے بھی رنج ہوا دام سے نکلنے کا

تھی دھوپ تیز ہی اتنی کہ جل گیا پیکرؔ

تماشہ دیکھنا تھا برف کے پگھلنے کا

مزید غزلیں از Noor Paikar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں