پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Noor Ahmad Naz کی غزلیں — Noor Ahmad Naz Ghazals

Noor Ahmad Naz کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کرچی کرچی ہو جاتے ہیں اکثر میرے خواب (غزل)

کرچی کرچی ہو جاتے ہیں اکثر میرے خواب

مجھ سے پہلے سو جاتے ہیں اکثر میرے خواب

ذہن کو بنجر کر دیتی ہے سوچ کی سیم اور تھور

وحشت دل میں بو جاتے ہیں اکثر میرے خواب

بند آنکھوں سے دیکھوں کب تک میں تیری تصویر

یاد میں تیری کھو جاتے ہیں اکثر میرے خواب

دھیرے دھیرے مر جاتی ہے جب بھی ایک امنگ

آ کر مجھ پر رو جاتے ہیں اکثر میرے خواب

نازؔ کسی کو دیکھ کے جوں ہی دھڑکے میرا دل

آگے پیچھے ہو جاتے ہیں اکثر میرے خواب

دل سراپا بے بسی ہونے کو ہے (غزل)

دل سراپا بے بسی ہونے کو ہے

چار سو اک خامشی ہونے کو ہے

ان دیوں کو گل بھی ہونا ہے ابھی

ہر طرف گو روشنی ہونے کو ہے

موت سے بھی بڑھ کے کہتے ہیں جسے

تیری میری زندگی ہونے کو ہے

کالے کالے گیسوؤں کے فیض سے

شام دل کی سرمئی ہونے کو ہے

سبز رت کے آخری ہفتے میں نازؔ

پانچ سالہ دوستی ہونے کو ہے

مزید غزلیں از Noor Ahmad Naz ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں