پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nisar Rahi کی غزلیں — Nisar Rahi Ghazals

Nisar Rahi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

لفظوں سے تصویر بناتے رہتے ہیں (غزل)

لفظوں سے تصویر بناتے رہتے ہیں

جیسے تیسے جی بہلاتے رہتے ہیں

قطرے میں دریا کا جب دیدار ہوا

ہم دامن کے داغ دکھاتے رہتے ہیں

ان سے شاید جنم جنم کا رشتہ ہے

پیڑ پرندے ہمیں بلاتے رہتے ہیں

جب سے چہرا دیکھا ان کی آنکھوں میں

آئینے سے آنکھ چراتے رہتے ہیں

بارش پنچھی خوشبو جھرنا پھول چراغ

ہم کو کیا کیا یاد دلاتے رہتے ہیں

ان کے دل میں خواہش کیوں ہو ساحل کی

طوفانوں سے جو ٹکراتے رہتے ہیں

جن سے پھل اور سایہ ملنا مشکل ہے

ہم ایسے بھی پیڑ لگاتے رہتے ہیں

نقش پا سے بچ کر چلتا ہوں اکثر

یہ رستہ دشوار بناتے رہتے ہیں

اک نہ اک دن جب بجھنا ہے سب کو نثارؔ

کیوں آندھی سے لوگ ڈراتے رہتے ہیں

بدن سے روح کے رشتے کا دھیان ہوتے ہوئے (غزل)

بدن سے روح کے رشتے کا دھیان ہوتے ہوئے

میں در بدر ہی پھرا ہوں مکان ہوتے ہوئے

یہ کون آیا کہ چہرے پہ آ گئی رونق

جنم جنم کی مسلسل تھکان ہوتے ہوئے

جھلس رہے ہیں بدن کیسے تیز گرمی سے

ہمارے سر پہ کئی سائبان ہوتے ہوئے

پہنچ ہی جاؤں گا فردا کی خواب گاہوں میں

تمہاری یاد کا دھندلا نشان ہوتے ہوئے

عنایتیں ہوئیں موسم کی بارہا مجھ پر

اسے بھی دیکھوں کبھی مہربان ہوتے ہوئے

زمین فکر سے رشتہ مرا کہاں ٹوٹا

خیال و خواب کی اونچی اڑان ہوتے ہوئے

نگاہیں دیکھنے لگتی ہیں راستوں کی طرف

سفر میں کتنا ہی منزل کا دھیان ہوتے ہوئے

قدم قدم پہ ہیں لشکر محافظوں کے نثارؔ

ہمارے شہر میں امن و امان ہوتے ہوئے

روز بھرتا ہوں (نظم)

روز بھرتا ہوں

خالی وقت میں

کچھ یادیں کچھ وعدے کچھ ارادے

پھر بھی

مجھے بھر کر

ہو جاتا ہے خود خالی

وقت

مزید غزلیں از Nisar Rahi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں