پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nisar Dinajpuri کی غزلیں — Nisar Dinajpuri Ghazals

Nisar Dinajpuri کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اظہار بندگی کا مزہ ہم سے پوچھیے (غزل)

اظہار بندگی کا مزہ ہم سے پوچھیے

سجدے میں عاجزی کا مزہ ہم سے پوچھیے

ان کے لبوں پہ آ کے گئی جو ابھی ابھی

ہلکی سی اس ہنسی کا مزہ ہم سے پوچھیے

سب کچھ بھلا کے اس کو لگائیں گے ہم گلے

دشمن سے دوستی کا مزہ ہم سے پوچھیے

اللہ رے سمانا یہ سینے میں علم کا

دستار آگہی کا مزہ ہم سے پوچھیے

ریکھائیں جیسے ہاتھ کی اپنی بدل گئیں

استاد کی چھڑی کا مزہ ہم سے پوچھیے

ہے لطف اس میں کتنا ہمیں ہے پتا نثارؔ

اس اردو شاعری کا مزہ ہم سے پوچھیے

دنیا میں رہ کے دنیا سے ہٹ کر ذرا چلے (غزل)

دنیا میں رہ کے دنیا سے ہٹ کر ذرا چلے

ہم اپنی خواہشات کو دل میں دبا چلے

تیری محبتوں کا سدا سلسلہ چلے

دل کے چمن میں تیرے کرم کی ہوا چلے

میرے چراغ ہاتھوں کو کھولے ہوئے ہیں اب

کہہ دے کوئی ہوا سے کہ بچ کر ذرا چلے

کچھ ایسے لوگ بھی ہیں زمانے میں دوستو

سورج کی جو تلاش میں لے کر دیا چلے

رہتا تھا میرے گاؤں میں دیوانہ اک کبھی

جانے کہاں گیا ہے یہ کچھ تو پتہ چلے

کیا گردشیں ستائیں گی مجھ کو بھلا نثارؔ

میں جب چلوں تو ساتھ میں ماں کی دعا چلے

مزید غزلیں از Nisar Dinajpuri ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں