پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nazia Nazi کی غزلیں — Nazia Nazi Ghazals

Nazia Nazi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کام کرنے کا کچھ عوام کریں (غزل)

کام کرنے کا کچھ عوام کریں

ذہن سازی پہ تھوڑا کام کریں

یہ محبت ازل سے پھیلی ہے

صرف نفرت کی روک تھام کریں

تلخیاں ضد میں جتنی اڑیل ہوں

شہد لہجے انہیں غلام کریں

شہر پر درد تیرے سناٹے

سسکیاں توڑ کر کلام کریں

ہے مرے ملک کی فضا بوجھل

ان ہواؤں کو کیسے رام کریں

راحتیں منتظر ہیں پہلو میں

ان کو لپٹا کے اپنے نام کریں

اس نے کہا کہ دل میں جگہ دیجیے حضور (نظم)

اس نے کہا کہ دل میں جگہ دیجیے حضور

میں نے کہا مکان میسر نہیں ہے کیا

اس نے کہا کہ آپ کو دل دے چکا ہوں میں

میں نے کہا کہ جسم کو دل ایک چاہیے

اس نے کہا کہ دل میں رواں ہیں محبتیں

میں نے کہا کہ دل میں روانی ہے خون کی

اس نے کہا کہ راہ ترے دل سے دل کو ہے

میں نے کہا کہ راہ تو شریان دل کی ہے

اس نے کہا کہ دل کے قریب آنے دیجیے

میں نے کہا قریب ذرا رب کے جائیے

اس نے کہا کہ آج تو میں لاجواب ہوں

میں نے کہا کہ عشق حقیقی جواب ہے

اس نے کہا کہ رب تو مرے دل میں ہے بسا

میں نے کہا کہ پھر تو کسی کو نہ دل میں لا

اس نے بھی عشق کل کی حقیقت کو پا لیا

میں نے جو کھل کے عشق حقیقی بیاں کیا

دونوں ہی منزلوں کے نشاں تک پہنچ گئے

مزید غزلیں از Nazia Nazi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں