ناصر بشیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زنجیر انتظار سے مجھ کو رہا کرے (غزل)
زنجیر انتظار سے مجھ کو رہا کرے
اب کے برس تو آن ملے وہ خدا کرے
اک اور اینٹ گر گئی دیوار عمر کی
ہر روز مجھ سے ڈوبتا سورج کہا کرے
آتے ہیں اور لوگ کدالیں سنبھال کر
مینارۂ بدن سے کہو آسرا کرے
جب دوستوں کے رابطے بھی دشمنوں سے ہوں
مشکل پڑے تو کس سے کوئی مشورہ کرے
کمزور ہوں پر اتنا بھی کمزور میں نہیں
دشمن بھی رات دن مرے حق میں دعا کرے
جو آپ دیوتا وطن شاعری کا ہو
مجھ ایسا کم ہنر اسے حیران کیا کرے
گزرے ہوئے دن ایک دفعہ آئے ہیں ضرور
ناصر بشیرؔ دل سے کہو حوصلہ کرے
صبح کچھ شام کچھ خیال رہا (غزل)
صبح کچھ شام کچھ خیال رہا
یہ محبت میں اپنا حال رہا
جنوری میں کبھی دسمبر میں
ذکر تیرا تمام سال رہا
میں تجھے آج بھی نہیں سمجھا
تو مرے واسطے سوال رہا
میں کہ آنکھوں سے ہاتھ دھو بیٹھا
تو کہ چہرے کو ہے سنبھال رہا
مزید غزلیں از ناصر بشیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں