پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نجیب رامش کی غزلیں — Najeeb Ramish Ghazals

نجیب رامش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ڈھونڈھتی پھرتی ہے اب اس کو نگاہ واپسیں (غزل)

ڈھونڈھتی پھرتی ہے اب اس کو نگاہ واپسیں

اس دریچے میں اک افسانی تبسم تھا کہیں

ساری تشبیہات دفنا دیں بیاباں میں کہیں

تیرا کیا دنیا میں کوئی بھی کسی جیسا نہیں

توڑ کر اک حسن ہر دن تجھ کو رکھا ہے حسیں

زندگی کیا اپنے بارے میں بھی اب سوچیں ہمیں

اب تو اس صحرا کے ہر گوشے پہ ہوتا ہے گماں

گر گیا ہے جیسے میرا آخری سکہ یہیں

اک تبسم خود پہ تھوڑا رحم کر لینے کو ہے

اور اگر یہ شے بھی مجھ سے کھو گئی کل تک کہیں

طنز کرتا ہوں میں لوگوں سے الجھ لیتا بھی ہوں

مجھ سے لڑ لو جب تلک گونگی ہے میری آستیں

روز و شب کے کرب کا رد عمل اک خامشی

زیست ظالم باپ کی مجبور بیٹی تو نہیں

بستی بستی خط گم گشتہ سا آوارہ ہوں (غزل)

بستی بستی خط گم گشتہ سا آوارہ ہوں

کل کہاں کوئی مجھے روک لے میں کیا جانوں

بال بڑھ جائیں کہ انکار کی طاقت تو ملے

چاہے پھر اپنی ہی آنکھوں کی طرح بجھ جاؤں

وہ خلا ہے تو خلا بھی ہے حدوں کا قیدی

میں ہوں آزاد تو آزادی کا زندانی ہوں

زندگی مجھ کو یہ زنجیر ہوا دے کے اداس

میں پریشان کہ میں سانس لیے جاتا ہوں

سود ہونے کا ادا کرنا ہی ہے قسطوں میں

دوستو تلخ سی اک بات کہو ٹوٹ گروں

کرب سا کرب ہے بے دور و زمانہ ہونا

اس کا اک پل ہوں تو کاش اب اسے یاد آ جاؤں

قرض خواہوں کی طرح وقت! گریباں مت تھام

قہقہہ اک کہیں رکھا تھا دیے دیتا ہوں

مزید غزلیں از نجیب رامش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں