پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nadeem Goyai کی غزلیں — Nadeem Goyai Ghazals

Nadeem Goyai کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں اپنے ساتھ کوئی ایسی چال چل جاؤں (غزل)

میں اپنے ساتھ کوئی ایسی چال چل جاؤں

ہر اک حصار سے بچتا ہوا نکل جاؤں

تمام سمت ہواؤ بکھیر دو مجھ کو

سمٹتی ریت ہوں دیوار میں نہ ڈھل جاؤں

کچھ ایسا لوچ مرے درمیان پیدا کر

ہر ایک چوٹ پہ اک گیند سا اچھل جاؤں

کسی کے جسم میں پیوست ہو نہ جاؤں کہیں

میں کیوں نہ کانچ کی سب کرچیاں نگل جاؤں

نہ جانے کون سی ساعت میں ہو گیا غائب (غزل)

نہ جانے کون سی ساعت میں ہو گیا غائب

جو اندرون ٹٹولا تو لاپتہ غائب

کدھر کو جاؤں ہواؤں کی قید سے چھٹ کر

زمین تنگ ہوئی اور راستا غائب

وہ ایک ابر کی مانند میرے اوپر سے

ہوا کے ساتھ اڑا اور ہو گیا غائب

کسی بھی طور برابر نہ ہو سکی تقسیم

جو ایک سامنے آیا تو دوسرا غائب

مزید غزلیں از Nadeem Goyai ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں