پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمد اویس کی غزلیں — Mohammad Ovais Ghazals

محمد اویس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خدایا آپ فقط بندگی کے قابل ہیں (غزل)

خدایا آپ فقط بندگی کے قابل ہیں

یہ سارے لوگ تو بس عاجزی کے قابل ہیں

وہ لوگ جس نے کسی کا برا نہیں سوچا

وہ کس طرح سے بھلا دشمنی کے قابل ہیں

زباں دراز ہیں من مانیاں جو کرتی ہیں

سو ایسی لڑکیاں کب رخصتی کے قابل ہیں

وہ جس نے عشق و محبت کا فرق سمجھا نہیں

تو ایسے لوگ فقط دل لگی کے قابل ہیں

جو اپنے چہروں پہ دہرا نقاب رکھتے ہیں

تو ایسے دوغلے پھر بے رخی کے قابل ہیں

جو تیرگی میں ہی خوش رہ رہے ہیں برسوں سے

پھر ایسے لوگ کہاں روشنی کے قابل ہیں

یہ لوگ قدر نہیں جانتے ہیں بارش کی

یہ تشنہ لب ہی سہی تشنگی کے قابل ہیں

وہ غم جو تم سے ملے وہ لکھے ہیں صارمؔ نے

ہم اہل درد کہاں شاعری کے قابل ہیں

منافق ہیں خبر ہے وہ کریں گے وار چپکے سے (غزل)

منافق ہیں خبر ہے وہ کریں گے وار چپکے سے

ہمیں سولی چڑھائیں گے ہمارے یار چپکے سے

بھنور دریا کے گہرے ہیں شناور بھی نہیں ہوں میں

سفینہ بن کے یہ لہریں کروں گا پار چپکے سے

بچھائے پھول جن کی راہ میں ہم نے سدا اس نے

عوض پھولوں کے ہاتھوں میں چبھوئے خار چپکے سے

کبھی جب اس سے یہ پوچھا کہ کیا مجھ سے محبت ہے

نفی میں سر ہلایا پھر کیا اقرار چپکے سے

گلے لگ کر میں رویا تھا سبھی پیڑوں سے پت جھڑ میں

سو مجھ سے گفتگو کرنے لگے اشجار چپکے سے

تمہیں یہ جس نے منبر پر فریبی سے بٹھایا ہے

وہ رفتہ رفتہ کھولیں گے تری دستار چپکے سے

صدا حق کی کوئی صارمؔ لگائے گر تو سب ظالم

گلا اس کا دبائیں گے سر بازار چپکے سے

مزید غزلیں از محمد اویس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں