پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Meeran Shah Jalandhari کی غزلیں — Meeran Shah Jalandhari Ghazals

Meeran Shah Jalandhari کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مدت ہوئی اب تک وہ میرا یار نہ آیا (غزل)

مدت ہوئی اب تک وہ میرا یار نہ آیا

دل لے گیا پر دینے کو دیدار نہ آیا

کافر بھی ہوئے اس بت کافر کے لئے ہم

ڈالا ہے گلے عشق کا زنار نہ آیا

دیوانہ ہوں میں حال جنوں بے سر و ساماں

لو کر کے مجھے ہجر کا بیمار نہ آیا

ایمان دل و جان تلک کر دیا قرباں

پر مونس و ہمدم مرا غم خوار نہ آیا

اے باد صبا تو میرا احوال کر اظہار

افسوس کہ وہ محرم اسرار نہ آیا

مشتاق سدا ہم تو ہیں اس حسن ازل کے

وہ شوخ نظر ثانیٔ تلوار نہ آیا

جلوہ جب مجھ کو دکھایا یار نے (غزل)

جلوہ جب مجھ کو دکھایا یار نے

وہم ہستی کا اٹھایا یار نے

جام وحدت جب کیا نذر عطا

مست دیوانہ بنایا یار نے

بول اٹھا مردہ زباں سے بے گماں

قم باذنی جب سنایا یار نے

حسن وحدت جلوہ گر ہے جا بجا

لا مکاں مجھ کو بتایا یار نے

کیا عجب ظاہر کیا ناز و ادا

عشق میں مجھ کو پھنسایا یار نے

جب کھلا عقدہ خفی اسرار کا

برسر محفل ہنسایا یار نے

مزید غزلیں از Meeran Shah Jalandhari ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں