مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دنیا نے سدا سمجھا دیوانے کو فرزانہ (غزل)
دنیا نے سدا سمجھا دیوانے کو فرزانہ
فرزانہ حقیقت میں تھا سب میں جو دیوانہ
اک قطرے سے عالم میں طوفان بپا کر دے
اک جرعے سے پیدا کر مے خانے کا مے خانہ
تو عالم ہستی میں جویائے سکوں کیوں ہے
اک شورش پیہم ہو اے ہمت مردانہ
رندوں کو پلا ساقی صہبائے جنوں پرور
وہ مے کدہ برہم کن ہر لغزش مستانہ
آتش ہے نہاں تجھ میں پھر شمع کی کیا حاجت
خود شعلۂ تاباں بن اے سوزش پروانہ
ساقی کے تغافل سے مایوس نہ ہو رندو
خود طالب گردش ہے اب فطرت پیمانہ
ہر بت کی تجلی میں تو خود ہی درخشاں ہے
تو اپنا پجاری ہے اے صانع بت خانہ
کام دل و جاں پانا دشوار سہی طالبؔ
ممکن ہے اگر تجھ میں ہو جرأت رندانہ
مزید غزلیں از مولانا ابوالاعلیٰ مودودی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں