پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مقبول احمد مقبول کی غزلیں — Maqbool Ahmad Maqbool Ghazals

مقبول احمد مقبول کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تیرے بغیر جینے کا یارا نہیں رہا (غزل)

تیرے بغیر جینے کا یارا نہیں رہا

لیکن کریں بھی کیا کوئی چارہ نہیں رہا

سانسیں بھی تیری ہونے لگیں دل کے ساتھ ساتھ

اب زندگی پہ اپنا اجارہ نہیں رہا

اوروں پہ اختیار جتانے سے فائدہ

جب خود پہ اختیار ہمارا نہیں رہا

عیش و نشاط کی کوئی توقیر ہی نہیں

جب زندگی میں غم کا شرارہ نہیں رہا

مقبولؔ مجھ کو اپنی خودی پر ہے فخر و ناز

کیا غم اگرچہ کوئی سہارا نہیں رہا

کمال حسن و صداقت تلاش کرتا ہوں (غزل)

کمال حسن و صداقت تلاش کرتا ہوں

ہر ایک شے میں حقیقت تلاش کرتا ہوں

ادب کہ دین سیاست کہ فلسفہ سب میں

نشان فکر و بصیرت تلاش کرتا ہوں

ٹٹولتا ہوں ہر اک دل عمیق نظروں سے

خلوص و مہر و محبت تلاش کرتا ہوں

جو راحتوں کی منازل سے ہم کنار کرے

وہ رہنما وہ قیادت تلاش کرتا ہوں

میں اپنی جہد مسلسل کی تہہ میں اے مقبولؔ

وقیع خواب کی جنت تلاش کرا ہوں

مزید غزلیں از مقبول احمد مقبول ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں