محمود عشقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب راستے پہ کوئی رکاوٹ نہیں ترے (غزل)
اب راستے پہ کوئی رکاوٹ نہیں ترے
بہتان کی چٹان کو میں نے ہٹا دیا
فکروں کو چیرتے ہوئے تیرے خیال نے
ٹوٹے ہوئے بدن میں نیا دل لگا دیا
محفل میں مصلحت سے جو باتیں نہ کر سکا
دانشوروں نے اس کو نشانہ بنا دیا
کوچے میں یار لوگوں کا جب بڑھ گیا ہجوم
اس نے بھی احتیاط کا پردہ گرا دیا
چاندی سے پاؤں چھوڑ گئے گنگناتے نقش
پگ پگ پہ جیسے دیپ کسی نے جلا دیا
سہمی سہمی دھواں دھواں یادیں (غزل)
سہمی سہمی دھواں دھواں یادیں
نظر آتی نہیں ہے راہ وصال
شب کی جیبیں بھری تھیں تاروں سے
دن بھکاری کی طرح ہے کنگال
شاہ بچنے لگا پیادے سے
یہ مرے دائیں ہاتھ کا ہے کمال
قہقہوں کی طرح اڑے پنچھی
خاک پر لوٹتے پڑے ہیں جال
منہ چھپائے جواب پھرتے ہیں
سر اٹھا کر کھڑے ہوئے ہیں سوال
مزید غزلیں از محمود عشقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں