پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مفتوں اورنگ آبادی کی غزلیں — Maftun Aurangabadi Ghazals

مفتوں اورنگ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آئینہ لے کہ ابروئے خمدار دیکھنا (غزل)

آئینہ لے کہ ابروئے خمدار دیکھنا

لازم ہے چاند دیکھ کہ تروار دیکھنا

کیجو نہ اوسکے حسن کا اظہار دیکھنا

آئینہ کوئی ہو پس دیوار دیکھنا

کچھ بار غم تو اس دل نازک پہ ہے مرے

تکیہ نہ کیجو دشت میں برکہار دیکھنا

ہر صبح اٹھ کہ جاؤں چمن میں سو کیا حصول

یارو بہار گوشۂ دستار دیکھنا

کل نصف شب کے تئیں دل بیتاب کہہ اٹھا

اس وقت چل کہ جلوۂ دلدار دیکھنا

جو دیکھے چشم سیہ مست خواب کی صورت (غزل)

جو دیکھے چشم سیہ مست خواب کی صورت

نہ دیکھی پھر کبھی جام شراب کی صورت

فجر اٹھا سو ہی آنکھیں ہیں آسماں کی طرف

کہ کب نظر پڑے اس آفتاب کی صورت

وہ جور ناز وہ چین جبیں وہ چور نگاہ

پھرے ہے نظروں میں خانہ خراب کی صورت

نہ ہو کہ تجھ سے رکھیں ہم امید راست رویے

فلک تو آپ ہی ہے انقلاب کی صورت

قدم زمیں پہ دوشالے کا چنٹ لپٹی چال

کبھی تو دید بدید او نقاب کی صورت

عجب نہیں ہے اگر وہاں سے نامہ بر نہ پھرے

اور آگے ایسی ہے کچھ بے جواب کی صورت

مزید غزلیں از مفتوں اورنگ آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں