Leisure
W.H.Davies
ترجمہ: شاہد آذاد
What is this life if, full of care,
We have no time to stand and stare.
اگر فکروں میں گھر جائے
تو پھر یہ زندگی کیسی
نہ لمحے ہوں کہ رُک پائیں
نہ فُرصت ہو کہ کچھ دیکھیں
No time to stand beneath the boughs
And stare as long as sheep or cows.
فراغت ہو نہ اتنی بھی
کہ گائے بھیڑکی مانند
بھری شاخوں کے سائے میں
ذرا سی دیر کو ٹھہریں
یہ منظر غور سے دیکھیں
No time to see, when woods we pass,
Where squirrels hide their nuts in grass.
نہ اتنا وقت پائیں ہم
کہ جنگل سے کبھی گزریں
تو آنکھوں کو دکھائی دے
گلہری گھاس کے اندر
کہاں گریاں چُھپاتی ہے
No time to see, in broad daylight,
Streams full of stars, like skies at night.
نہ اتنا وقت مل پائے
کبھی دن کے اجالے میں
کہیں ہم کو نظر آئیں
ستاروں سے بھری ندیاں
کہ جیسے آسماں پر شب
کو تارے سے چمکتے ہیں
No time to turn at Beauty’s glance,
And watch her feet, how they can dance.
نہ ہو فرصت ہمیں اتنی
کہ حسنِ گل بداماں کی
اچٹتی سی نظر سمجھیں
بقدر غور یہ دیکھیں
کہ پاؤں کیسے دلکش ہیں
وہ کیسے رقص کرتے ہیں
No time to wait till her mouth can
Enrich that smile her eyes began.
نہ پل اتنے میسّر ہوں
کہ تھوڑا رُک کہ یہ دیکھیں
ان آنکھوں سے چھلکتا وہ
تبسم منہ سے ‘لفظوں میں
ڈھلے
گفتار بن جائے
A poor life this is if, full of care,
We have no time to stand and stare.
بہت غُربت میں ڈھل جائے
اگر الجھی ہو فکروں میں
اگر الجھی ہو فکروں میں
ہماری زندگی کیا ہے
نہ لمحے ہوں ٹھہرنے کو
نہ فُرصت ہو کہ کچھ دیکھیں
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2121842194712969

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔