پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

لال چند رنگین اورنگ آبادی کی غزلیں — Lal Chand Rangeen Aurangabadi Ghazals

لال چند رنگین اورنگ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آج وہ شوخ رنگیلا جو چمن میں آوے (غزل)

آج وہ شوخ رنگیلا جو چمن میں آوے

سرو چلنے کو لگے غنچہ سخن میں آوے

ناصحوں کی بھی نصیحت نہیں اب اس کو قبول

بات کرتا ہے وہی اس کے جو من میں آوے

زاغ کو کبک کی رفتار نیں آنے کی

بوالہوس کو نہ کہو عشق کے فن میں آوے

جس کے تئیں ہویگی خواہش سخن رنگیںؔ کی

ہند سے نیں ہے عجب گر وہ دکن میں آوے