پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Kuldeep Kumar 1 کی غزلیں — Kuldeep Kumar 1 Ghazals

Kuldeep Kumar 1 کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اور تماشہ مجھ سے یار نہیں ہوتا (غزل)

اور تماشہ مجھ سے یار نہیں ہوتا

مجھ سے اب میرا کردار نہیں ہوتا

جاگ اٹھتی ہیں آنکھیں دھوپ نکلتے ہی

کون ہے جو مجھ میں بیدار نہیں ہوتا

کھل جاتا ہوں عشق کی ایک ہی دستک سے

میں وہ در ہوں جو دیوار نہیں ہوتا

اس کے عشق میں ایسی جگہ پر ہوں میں جہاں

وہ بھی اب مجھ کو درکار نہیں ہوتا

خود سے ہو کر آنا پڑتا ہے تجھ تک

مجھ سے روز یہ جنگل پار نہیں ہوتا

مزید غزلیں از Kuldeep Kumar 1 ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں