اقبال صلاح الدین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل رباؤں میں ہے تیری دل ربائی بھی جدا (غزل)
دل رباؤں میں ہے تیری دل ربائی بھی جدا
وصل بھی تیرا جدا تیری جدائی بھی جدا
کرب زار دہر کے سہمے ہوئے لمحات میں
میرے آقا ہے تری ہمت فضائی بھی جدا
راہ تیری جنتی جلوؤں سے ہے آراستہ
رہروی تیری جدا ہے رہنمائی بھی جدا
منفرد ہے فیض بخشی میں ترا دست کرم
اور سلیقے میں ترے در کی گدائی بھی جدا
ہیں ترے دربار کے آداب سب سے مختلف
تیرے سنگ آستاں کی جبہ سائی بھی جدا
ہے عبادت پر بھروسا اک جدا طرز عمل
عرش اعظم تک وسیلے کی رسائی بھی جدا
دل نوازی میں جناب مصطفیٰ سب سے الگ
جاں نثاری میں ہے ان کا ہر فدائی بھی جدا
مجھ کو ہے اقبالؔ عشق مصطفیٰ سے تربیت
ہے اسی ناتے مری مدحت سرائی بھی جدا
مزید غزلیں از اقبال صلاح الدین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں