پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اقبال اشہر قریشی کی غزلیں — Iqbal Ashhar Quraishi Ghazals

اقبال اشہر قریشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب نہ دے الزام بے دردی کا مکاری نہ کر (غزل)

اب نہ دے الزام بے دردی کا مکاری نہ کر

تو ہی خود کو جانچ لے مجھ سے اداکاری نہ کر

تیری آنکھوں سے نہ بہہ نکلے کہیں میرا لہو

وار کرنا ہے تجھے تو اس قدر کاری نہ کر

مانتا ہوں میں نے تیرے ضبط کو چھیڑا مگر

راہ میں یوں دیکھ کر اظہار بے زاری نہ کر

وضع داری سے اکیلے عمر کٹتی ہے کہیں

اپنے ہاتھوں زندگی کو اس قدر بھاری نہ کر

راستہ چل دیکھ کر یہ خنجروں کا شہر ہے

مجھ سے چاہے کچھ بھی کر لے خود سے غداری نہ کر

مبارک ہو یہ طرز بے رخی یہ حوصلہ تجھ کو (غزل)

مبارک ہو یہ طرز بے رخی یہ حوصلہ تجھ کو

مجھے تو بھول جائے اتنی خوشیاں دے خدا تجھ کو

ہزاروں عکس لہراتے ہیں سطح آب دیدہ پر

کسے نابود کر دینا ہے طوفان بلا تجھ کو

کہیں خودداریاں تنہائیوں سے جھینپ جاتی ہیں

مرے کچھ شعر پڑھ لینا مزہ آ جائے گا تجھ کو

وقار شخصیت میں فرق تو پڑتا نہیں لیکن

اثر انداز ہوتا ہے ہمارا دیکھنا تجھ کو

یہ کیا انداز ہے اشہرؔ شریفوں سے تخاطب کا

شرف بخشا نہ جائے گا کسی تقریب کا تجھ کو

مزید غزلیں از اقبال اشہر قریشی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں