پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اندو مشرا کرن کی غزلیں — Indu Mishra Kiran Ghazals

اندو مشرا کرن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس سے کہہ دو کہ ہر اک وقت ستایا نہ کرے (غزل)

اس سے کہہ دو کہ ہر اک وقت ستایا نہ کرے

دل کی باتوں کو کبھی مجھ سے چھپایا نہ کرے

لوگ پڑھ لیتے ہیں آنکھوں کو بھی پل بھر میں یہاں

پیار آنکھوں سے بھی اپنی وہ جتایا نہ کرے

مجھ کو بدنام ہی کر دیں گے زمانے والے

میری ہر بات کسی کو بھی بتایا نہ کرے

اس کے ہی نام سے جوڑیں گے مرا نام سبھی

مجھ کو آواز وہ اس طرح لگایا نہ کرے

لوگ ہاتھوں میں نمک لے کے پھرا کرتے ہیں

زخم ان کو وہ کبھی اپنے دکھایا نہ کرے

اے کرنؔ ہے جو تو موجود تو روشن ہے جہاں

ابر سے کہہ دو کہ بے وقت وہ چھایا نہ کرے

جو خود کو وقت کے سانچے میں ڈھال لیتا ہے (غزل)

جو خود کو وقت کے سانچے میں ڈھال لیتا ہے

ہر ایک حال میں خود کو سنبھال لیتا ہے

وہ ناخدا ہے مرا اور میں ہوں وہ کشتی

جسے بھنور سے وہ اکثر نکال لیتا ہے

کروں میں کوئی شکایت تو پھر کروں کیسے

وہ خود کو میرے ہی سانچے میں ڈھال لیتا ہے

یقین کیسے دلاؤں میں پیار پر اپنے

نہ جانے وہم بھی کتنے وہ پال لیتا ہے

مزید غزلیں از اندو مشرا کرن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں