ہستی مل ہستی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے (غزل)
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے
جسم کی بات نہیں تھی ان کے دل تک جانا تھا
لمبی دوری طے کرنے میں وقت تو لگتا ہے
گانٹھ اگر لگ جائے تو پھر رشتے ہوں یا ڈوری
لاکھ کریں کوشش کھلنے میں وقت تو لگتا ہے
ہم نے علاج زخم دل تو ڈھونڈ لیا لیکن
گہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے
دل میں جو محبت کی روشنی نہیں ہوتی (غزل)
دل میں جو محبت کی روشنی نہیں ہوتی
اتنی خوب صورت یہ زندگی نہیں ہوتی
دوست پہ کرم کرنا اور حساب بھی رکھنا
کاروبار ہوتا ہے دوستی نہیں ہوتی
خود چراغ بن کے جل وقت کے اندھیرے میں
بھیک کے اجالوں سے روشنی نہیں ہوتی
شاعری ہے سرمایا خوش نصیب لوگوں کا
بانس کی ہر اک ٹہنی بانسری نہیں ہوتی
کھیل زندگی کے تم کھیلتے رہو یارو
ہار جیت کوئی بھی آخری نہیں ہوتی
مزید غزلیں از ہستی مل ہستی ←1 غزلیں منسلک