پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#hamidnaved کسی ملک میں تین طالب علموں کو کسی غلط…

#hamidnaved
کسی ملک میں تین طالب علموں کو کسی غلطی کی وجہ سے عمر قید کی سزا ہو گئی….
تینوں بہت چیخے چلائے کہ ہماری عمر ہی کیا ہے ابھی تو ہم نے دنیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا ۔ ابھی تو ہماری شادی بھی نہیں ہوئی۔ جج کے دل میں رحم آگیا تو اس نے کہا ” ٹھیک ہے تم لوگوں کی عمر قید کی سزا معاف کی جاتی ہے لیکن تم کو ایک آزمائش سے گذرنا پڑے گا ۔ اگر تم کامیاب ہوگئے تو تمہاری شادی ایک خوبصورت اور نیک سیرت لڑکی سے کر دی جائے گی لیکن اگر تم ناکام ہوگئے تو تمہاری شادی ایک بدصورت اور بدمزاج عورت سے کی جائے گی جو تمہاری زندگی کو جہنم بنادے گی…
تینوں نے اس شرط کو منظور کرلیا
انہیں ایک تاریک کمرے میں اکٹھا رکھا گیا۔ جہاں مکمل اندھیرا تھا۔ اور بتایا گیا کہ یہاں ایک ماہ تک رہنا ہے۔ یہیں سب کچھ کھانا پینا ، سونا جاگنا ہوگا۔ اور کمرے میں جگہ جگہ پاپڑ رکھے گئے ہیں ان سے بچنا ہے کہ پاوں کے نیچےنہ آجائے۔ جس کا پاؤں پاپڑ پر آگیا ۔ وہ ناکام ہوگیا اور جو پورا مہینہ احتیاط سے گزار گیا وہ کامیاب ہوگیا
اب تمام دوست اس آزمائش سے صحیح سلامت گذرنے کیلئے مکمل احتیاط سے رہنے لگے
9 دن خیریت سے گذرگئے ۔ دسویں دن ایک دوست کا پاؤں پاپڑ پر آگیا۔ فورا” سپاہی اسے کمرے سے نکال کر لے گئے اور اسکی شادی بدصورت عورت سے کردی گئی ۔
اب دو دوست خوش ہوئے کہ اب جگہ کھلی ہو گئی ہے۔ بیسویں دن ایک اور دوست کا پاؤں پاپڑ پر آگیا
سپاہی اسے بھی روتا دھوتا لے گئے۔
اب تیسرا اکیلا رہ گیا۔ اس نے باقی دن خیریت سے گذار لیے
آزمائش پوری ہونے پر اسکی شادی ایک خوبصورت لڑکی سے کردی گئی اور وہ خوشی خوشی رہنے لگا
ایک دن اس نے اپنی بیوی سے کہا” تمھیں پتہ ہے میں تمھیں حاصل کرنے کیلئے کتنی تکلیف دہ آزمائش سے گذرا ہوں- ” اور اسکے بعد مکمل تفصیل سمجھائی ۔
پھر پوچھا ” اچھا تم بتاو۔ تم نے مجھے حاصل کرنے کیلئے کیا کیا؟”
اس لڑکی نے ٹھنڈی سانس بھری اورکہا
” ہم بھی تین سہیلیاں ایک کمرے میں بند تھیں۔ پھر ایک دن میرا پاؤں پاپڑ پہ آگیا”